ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارتی بحریہ کا ڈرون گجرات میں ہوا حادثہ کا شکار

بھارتی بحریہ کا ڈرون گجرات میں ہوا حادثہ کا شکار

Thu, 22 Mar 2018 23:35:20    S.O. News Service

احمد آباد22 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارتی بحریہ کے ریموٹ سے چلنے ایک ہوائی جہاز آج اپنے فضائی کیمپ سے پرواز کے بعد قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ ڈرون پرواز کے فورا بعد پوربندر کے الہاس نگر علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔بحریہ نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون پرواز کے فورا بعد ہی صبح قریب 10 بجے گر کر تباہ ہوگیا۔ آر پی وی پوربندرسے پروازکے تھوڑی ہی دیر بعد ہی فضائی کیمپ کے قریب گر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔بیان میں کہا گیاکہ کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے، ابتدائی معلومات میں انجن فیل ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ پوربندر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ شوبھا بھوٹدا نے کہا کہ ڈرون ایک برف کی فیکٹری سے متصل کھلے علاقے میں گراتھا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون کے گرنے پر اس میں آگ لگ گئی ۔


Share: